| پرانا کچھ نہیں ہوتا یہ جدت کچھ نہیں ہوتی |
| حقیقت گر بتاؤں تو حقیقت کچھ نہیں ہوتی |
| مری مانو! ارے لڑکی، ارے پاگل، ارے ناداں |
| محبت بھول جاتے ہیں محبت کچھ نہیں ہوتی |
| محبت میں اذیت ہے؟ یہ کس مکتب سے سیکھا ہے |
| کسی مجنوں سے پوچھو تم ، اذیت کچھ نہیں ہوتی |
| بنا دیکھے ہی سمجھا میں خدا بھی خوبصورت ہے |
| ارے توبہ ! خدا کی یار صورت کچھ نہیں ہوتی |
| کئی لوگوں کا قاتل ہے، یہ جرگہ اک تماشا ہے |
| محبت کی جو دشمن ہو روائت کچھ نہیں ہوتی |
معلومات