| تم نے دیکھی ہے وہ ناگن جس کے لب ہوں امرت جل؟ |
| میں تو دیوانہ ہوں یارو، ایسی ہی اک ناگن کا |
| اُس نے لیٹے لیٹے اپنے کمرے میں انگڑائی لی |
| دیواروں سے خوشبو پھوٹی، چہرہ چمکا آنگن کا |
| دیکھا کچھ تو لگتا ہوں ناں میں تیرا اس رشتے سے |
| تیرے میرے بیچ رہا ہے جاناں، بندھن ان بن کا |
| جن کمروں پر رنگ اتریں گے ایسے دو ہی کمرے ہیں |
| اک تجھ اجلی صورت کا ہے ، دوجا اک امروہن کا |
| تم جو تیکھے گانے سن کر فوراََ ہی شرماتی ہو |
| تم کو دیکھے تو شرمائے، گانا مدن موہن کا |
معلومات