رخ مکہ مجھے بھی جانا ہے |
سر یہ کعبہ میں ہی جھکانا ہے |
خالی ہے میرا دامن قسمت |
رحمتوں سے اسے بھرانا ہے |
آس ہے روضۂ نبی دیکھوں |
مکہ جانا تو بس بہانا ہے |
جاکے خیر البشر کے روزے پر |
نغمہ ان کا ہی گنگنانا ہے |
میں تو پیاسا ہوں عشق احمد کا |
خود کو زم زم مجھے پلانا ہے |
ان پر ہر دم درود پڑھ یونس |
گر مقدر تجھے جگانا ہے |
معلومات