| ملایا ہاتھ جو تو نے کہا میں نے اجازت ہے |
| چھڑایا ہاتھ جو تو نے کہا میں نے اجازت ہے |
| کہا میں نے اجازت ہے محبت میں شرارت کی |
| چبایا ہاتھ جو تو نے کہا میں نے اجازت ہے |
| مٹایا تم نے مہندی کو کہا تم کو اجازت ہے |
| سجایا ہاتھ جو تو نے کہا میں نے اجازت ہے |
| جھکے ہاتھوں کو دیکھا تو لگا جھکنے بھی میرا سر |
| اٹھایا ہاتھ جو تو نے کہا میں نے اجازت ہے |
| لگایا لب جو بوسے کو کہا میں نے اجازت ہے |
| ہٹایا ہاتھ جو تو نے کہا میں نے اجازت ہے |
| لیا بانہوں کو بانہوں میں لگایا مجھ کو سینے سے |
| چرایا ہاتھ جو تو نے کہا میں نے اجازت ہے |
| پھنسایا ہاتھ گردن میں نظر سے وار کر ڈالا |
| دبایا ہاتھ جو تو نے کہا میں نے اجازت ہے |
معلومات