حسن جلووں میں تیرے کیا دیکھا
تجھ کو ہر سمت اے خدا دیکھا
تیری اک دید نے بدل ڈالا
جس کو دیکھا اسے جدا دیکھا
ہم تو خود سے بھی آشنا کب تھے
خاکساری میں یہ ہوا دیکھا
خاک میں بھی چراغ جلتے ہیں
تھی منوّر جو خاکِ پا دیکھا
دل کو آئینہ کر لیا ہم نے
تیرے چہرے کو جابجا دیکھا
رازِ ہستی سمجھ میں تب آیا
حُسن تیرا جو برملا دیکھا
وہ جو خاموش تھا زمانے میں
اس کی آنکھوں نے سب کہا دیکھا
عشق جب حد سے آگے بڑھنے لگا
ہم نے خود کو بھی لاپتا دیکھا
یہ کرم تھا تری نگاہوں کا
سنگِ بھی موم کا دیا دیکھا
طارق اس کا کرم رہا ہم پر
ہم نے ہر شے میں معجزہ دیکھا

0
3