| بہاریں گلستاں میں آتی رہیں |
| حسیں رنگ اپنے دکھاتی رہیں |
| نئے پیڑ پودے اگاتی رہیں |
| چمن میں حسیں گل کھلاتی رہیں |
| کہیں بلبلیں گیت گاتی رہیں |
| کہیں طوطیاں چہچہاتی رہیں |
| ملن کے ترانے سناتی رہیں |
| محبت کی لے گنگناتی رہیں |
| رہیں جب تلک مسکراتی رہیں |
| مگر غم زدہ کرکے جاتی رہیں |
| بہاریں ہمیں یاد آتی رہیں |
| جدائی میں اپنی رلاتی رہیں |
معلومات