دل میں روشن ہے غمِ عشق اجالوں کی طرح
ہم نے غم پالے ہیں پھولوں کے جمالوں کی طرح
عمر کاٹی ہے ترے ہجر میں ایسے ہم نے
خشک آنکھوں میں چھپے درد کے چھالوں کی طرح
آئینہ دیکھ کے حیران ہوا ہوں اکثر
عکس بکھرا ہے مرا ٹوٹے پِیالوں کی طرح
مجھ سے ملتے ہیں مگر دل سے نہیں ملتے لوگ
چہرے سجتے ہیں فقط جھوٹے حوالوں کی طرح
تیری محفل میں مرا ذکر بھی آیا تو ہو گا
نام گونجا بھی ہو گا درد کے نالوں کی طرح
میں نے خاموشی کو آواز بنایا اکثر
درد بول اٹھتا ہے لفظوں کے رسالوں کی طرح
کوئی سمجھا ہی نہیں درد مرا اے ساگر
زخم میرے تھے زمانے میں مثالوں کی طرح
شاعر ساگر حیدر عباسی

0
4