جو سیرتؐ کے مطابق زندگی اپنی کھپاتے ہیں
وہی سچے مسلماں ہونے کا اعزاز پاتے ہیں
اخوت کے علمبردار آقاؐ کے ہیں پیروکار
غلام مصطفؐی خوشبو سے گلشن کو سجاتے ہیں
علامت ہے یہ ختم المرسلیںؐ ہونے کی واضح تر
"شب اسری ستارے نعت احمدؐ گنگناتے ہیں"
کبیدہ رہتے دنیا سے جنہیں عشق محمدؐ ہو
صمیم قلب میں عقبی کی ہی فکریں بساتے ہیں
وطیرہ ہے یہی پروانہ ء سرکارؐ کا ہر دم
ہزاروں درد سینے میں چھپا کر مسکراتے ہیں
نبیؐ کا تھامتے دامن بلا شک وہ یہاں ناصؔر
جو سرگشتہ ہوں سیدھا راستہ ان کو دکھاتے ہیں

0
16