کبھی تو مجھ سے نظر ملاؤ
کبھی تو میرے بھی پاس آؤ
سکوت طاری ہے اس قدر کیوں
لبوں سے کوئی تو گیت گاؤ
زمانے بھر سے خفا ہو کیوں تم
نصیب اپنا تو آزماؤ
بہت حسیں ہے نگر وفا کی
کبھی وفا کے بھی دیس آؤ

0
30