| دم وفا کا محمد سے ہم بھرتے ہیں |
| آقا کے نام کے لئے ہی مر مٹتے ہیں |
| نہیں گوارہ گستاخی انکی شان میں |
| جان یوں روحئ فدا پر چھڑکتے ہیں |
| رہیں کڑھتے آپ سدا فکر امت میں |
| امتی حضور کے بے حد ناز کرتے ہیں |
| محشر میں بھی ہونگے میزان پر |
| شفاعت کی امید دلمیں رکھتے ہیں |
| سرکار مدینہ کو عرض ہو سلام ناصر |
| زیارت گنبد خضرا کی دعا مانگتے ہیں |
معلومات