| سب رند پوچھتے ہیں یہ گر گر کے بار بار |
| آدھی پلا کے ہم کو کدھر وہ چلا گیا |
| محفل ابھی جمی ہی تھی پل میں یہ کیا ہوا |
| چھلکا کے جام تھوڑا سا کیوں وہ چلا گیا |
| جام و سبو ہیں خالی ہے ویران میکدہ |
| بھرتا تھا جو شراب کہاں وہ چلا گیا |
| رندوں نے جب سنی یہ خبر ہوش اڑگئے |
| ساقی زمیں سے آج فلک پر چلا گیا |
معلومات