اب یادِ رفتگاں کے سوا کچھ نہیں بچا |
چنگ و رباب و نغمہ سرا کچھ نہیں بچا |
بیٹے کی جان کے لئے ماں بھینٹ چڑھ گئی |
آنکھوں کی شرم رنگِ حنا کچھ نہیں بچا |
محشر میں فرقِ ادنیٰ و اعلیٰ ہؤا عیاں |
شاہ و گدا و زِلّہ ربا کچھ نہیں بچا |
سب جانتے ہیں رنگِ کلیسا و برہمن |
مسلک کی آبرو کے سوا کچھ نہیں بچا |
شب ختم ہو گئی ہے سحر پھوٹتی نہیں |
مرغانِ خوش اذاں کی نوا کچھ نہیں بچا |
موسم کی آب و تاب کو بادل نے آلیا |
سورج کے پاس رشکِ ضیا کچھ نہیں بچا |
سہمے ہوئے ہیں کوچہ و بازار شہر میں |
واللّہ بجز ز حرص و ہوا کچھ نہیں بچا |
آیا تھا اک فقیر صدا کر چلا گیا |
ضربِ کلیم بانگِ درا کچھ نہیں بچا |
اس عالمِ بسیط میں تیری بساط کیا |
رشتوں کی لاج مہر و وفا کچھ نہیں بچا |
کیا سانس لینے ہی کو فقط زندگی کہیں |
نقدِ حیات جہد و بقا کچھ نہیں بچا |
3 |
10 |
معلومات