عمل سے دور رہنا بے مزہ ہے
اُسے عقبٰی میں پانا پھر سزا ہے
مُریدوں پر تصرف کا ہے منشا
"مری محفل مرا خلوت کدہ ہے"
سعی سے نفس کی اصلاح ہوگی
ریاضت پر مراتب کی بقا ہے
کڑھن امت کی دامن گیر ہر وقت
یہ قدر و منزلت اس کا صلہ ہے
کرم ناصؔر پہ کر دے تُو خدایا
ترے در پر کھڑا کوئی گدا ہے

0
47