حزیں پر کرم ہو شہے دو سریٰ
سخی جانِ ہستی رسولِ خدا
عطا کا نبی جی طلب گار ہوں
کریمِ الہ اے حبیبِ خدا
شہے مرسلیں اے رسولِ امیں
یہ عرضی ہے میری سنیں التجا
اے نعمت کے قاسم طبیبِ دہر
حبیبِ الہ پیارے مشکل کشا
کٹھن راہ میری میں لاچار ہوں
کرم کی نظر ہو شہے دو سریٰ
مدینہ ہدف ہے جمالِ جہاں
شہنشاہِ بطحا اے سرکارِ ما
ہے فریاد دل سے یہ محمود کی
اے داتا دہر کے شہے دو سریٰ

0
3