| آپ مانگیں تو دل فراہم ہو |
| یہ ضروری نہیں کہ موسم ہو |
| کیسے رغبت ہو ان کو پھولوں سے |
| جن کا ہونٹوں سے خیر مقدم ہو |
| یہ جو پتھر سا دل ملا ہے مجھے |
| تیری قربت ملے، تو نیلم ہو |
| آج ہم مست ہونے آئے ہیں |
| کچھ نہ ہو آج، بس دمَا دَم ہو |
| یہ لگاوٹ ہے، انتظار، میاں! |
| یہ محبت نہیں کہ یکدم ہو |
معلومات