آیا ہے جب بھی سامنے بہتر لکھا ہوا
دل نے سدا پڑھا ہے بہتر لکھا ہوا
دل پہ ہے میرے ماتمِ سرور لکھا ہوا
عشقِ علی ہے دل کے ورق پر لکھا ہوا
تکتے ہیں اس کو دور سے دنیا کے رنج وغم
جس کی جبیں پہ ہو غمِ سرور لکھا ہوا
آیا ہے شام شر سے سوئے صبح خیر حُر
اس کا بھی نام تھا سر محضر لکھا ہوا
ابھرے ہیں نقشں طوق و سلاسل خیال میں
دیکھا کہیں جو عابد مضطر لکھا ہوا
بے شیر کے خیال نے روکا میرا قلم
کاغذ پر رہ گیا ہے گلِ ترلکھاہوا
آئے گی ذوالفقار کے ہمراہ وہ بھی تیغ
ہے جس پہ آروزئے دلاور لکھا ہوا
حیران ہیں فرشتے ورق سادہ دیکھ کر
پہلے تھا جس پہ جرم سراسر لکھا ہوا
فطرس کو ناز کیوں نہ ہو اپنی اُڑان پر
شہ کی عطا ہے اس کے پروں پر لکھا ہوا
زہرا نے سجدہ بس اسی دہلیز پر کیا
جس در پہ دیکھا بنتِ پیمبر لکھا ہوا
بڑھ کر نصیریوں نے وہیں پر لکھا خدا
پایا جہاں بھی حیدر سفدر لکھا ہوا
صدیوں کو ایک لمحے نے محروم کر دیا
ورنہ دکھاتے حرفِ پیمبر لکھا ہوا
لائے ہو یوں عطش کے جزیرے پر فکرِ آب
جیسے کہ ریت پر ہو سمندر لیکھا ہوا
رکھتے ہین جو عقیدہ وہ تحریر کرتے ہیں
پڑھتے ہیں آکے بر سر منبر لکھاہوا
پھر بھی ہے شیخ تم کو تبرے سے اجتناب
قرآن میں ہے جبکہ سراسر لکھاہوا
محتاط حرف حرف پہ رہنا یہاں ظہیر
آئے گا سامنے سر محشر لکھا ہوا

0
3