اے مسافر دشت ہو چاہے ہو کوئ صحرا
کوئ گھر جیسی شے مل جاۓ تو خبر کرنا
جسے اپنا کہہ سکو تم ایسا کوئ اپنا
دلِ مخلص ہی کہیں مل جاۓ تو خبر کرنا
ہے جہاں میں چار سُو کثرت آدمی کی لیکن
کوئ انسان سا مل جاۓ تو خبر کرنا
سفرِ غمناک میں ویرانے سے گزر ہو جب
وہاں مجھ سے سامنا ہو جاۓ تو خبر کرنا

0
42