مالکِ ارض و سما ہیں مصطفی
شافعِ روزِ جزا ہیں مصطفی
افضل و اعلی ہیں سارے انبیاء
انبیاء کے پیشوا ہیں مصطفی
آپ کی سیرت ہے بے مثل و مثال
سب سے اچھے رہنما ہے مصطفی
آپ جیسا کوئی بھی ہو گا نہیں
دل نشین و دلربا ہیں مصطفی
مقتدی پیچھے کھڑے ہیں با ادب
ہاں امام الانبیاء ہیں مصطفی
پاک ہے ہر عیبِ بشری سے جو ذات
ایسی تخلیقِ خدا ہیں مصطفیٰ
مانگ دل کی روشنی عتیق تو
بانٹتے جو بے بہا ہیں مصطفیٰ

13