تم نے معراج کی شب پردے کے باہر دیکھا
ہم علی والوں نے منظر پسِ منظر دیکھا
اس نے کیا دیکھا اگر خلد کا منظر دیکھا
جس نے اک بار بھی نہ روضہ سرور دیکھا
منظر بٹ شکنی ہو یا ہو ِخم کا منظر
ہم نے قرآن کو قرآن کے اوپر دیکھا
جب سے رکھی ہے جبیں در پہ تمہارے مولا
ہم نے دنیا کی طرف پھر نہ پلٹ کر دیکھا
ہو گیا راز عیاں طور پہ بے ہوشی کا
حسنِ یوسف نے جو حسنِ علی اکبر دیکھا
کس کی آمد سے مچی ہے سرِ ساحل ہلچل
کون آتا ہے یہ موجوں نے ابھرکر دیکھا

0