| جمیعِ انبیاء سے ان کا اعلی مرتبہ جانا |
| کہ ہم نے آمنہ کے لال کو بعد از خدا جانا |
| کبھی بھی راہِ حق سے وہ بھٹک سکتا نہیں ہرگز |
| صحابہ کو ہمیشہ جس نے اپنا رہنما جانا |
| علی کو ہم نے داماد اور صحابیِٔ نبی جانا |
| مدد مانگی نہیں ان سے نہ ہی مشکل کشا جانا |
| بریلی کے اکابر کا ادب اپنی جگہ لیکن |
| عقیدہ علم غیب ان کا شریعت سے جدا جانا |
| بشر ہیں نور ہیں یا غیب کا ہے علم آقا کو |
| یہی تم نے نہیں جانا تو تم نے اور کیا جانا |
| لگاتے ہیں جو جھوٹی تہمتیں وہ سب منافق ہیں |
| کہ خود اللہ نے ماں عائشہ کو با حیا جانا |
| نبی کو جس نے دیکھا ہے مقدر کا سکندر ہے |
| کبھی مجھ کو بھی آقا چہرۂِ انور دکھا جانا |
| مرے گھر جب مصائب یا کوئی آئی پریشانی |
| نبی کے ذکر کو ہی میں نے ان سب کی دوا جانا |
| مرے بس میں کہاں تھی جو ثناۓ مصطفی کرتا |
| تقیؔ ان سب کو میں نے اپنے اللہ کی عطا جانا |
معلومات