چاندنی میں یہ اندھیرا سا کیوں ہوتا ہے
گر نہیں میرا تو میرا سا کیوں ہوتا ہے
رتجگی نیم وا آنکھوں میں آ جائے جب
رات کے وقت سویرا سا کیوں ہوتا ہے
ساتھ تو تیرا جو رہتا ہے ہر دم ہر سو
گر نہیں ہے تو وہ تیرا سا کیوں ہوتا ہے
میرے ہی ساتھ وہ چلتا رہتا ہے ہر وقت
ہر جگہ ساتھ یہ چہرہ سا کیوں ہوتا ہے
یاد یہ تیری ہے مانندِ نشتر مجھ کو
ہجر کا زخم یوں گہرا سا کیوں ہوتا ہے
ہمایوں

0
106