ارماں ہے دل میں میرے یہ آرزو ہے جی میں
لیتا رہوں میں آقا کا نام زندگی میں
خالق نبی جی کا ہے خالق کے ہیں نبی جی
بے مثل ہے یہ الفت خالق میں اور نبی میں
امت ہے یہ نبی کی امت کے ہیں نبی جی
الفت رہے نبی سے ہر وقت زندگی میں
امت کو ہے نبی سے امت سے ہے نبی کو
ہم نے نہ دیکھی الفت ایسی کبھی کسی میں
ارمان دل میں ہر اک کے اعتباؔر ہے یہ
گزرے یہ زندگی بس سرکار کی گلی میں

7