محبت و الفت ہے شبیر سے
ملی دل کو دولت ہے شبیر سے
یہ کہتے ہیں ہر اک نبی اور ولی
"مجھے تو محبت ہے شبیر سے"
سراپائے شبیر ہے حق نما
کہ حق کی شہادت ہے شبیر سے
ہیں شبیر بے شک وفا الوفا
وفا میں نجابت ہے شبیر سے
ذکیؔ جیتے جی ان پہ مر کے تو دیکھ
حیاتِ مدامت ہے شبیر سے

0
3