| للہ اب خبر لو سرکار غوث اعظم |
| گھر دل میں میرے کرلو سرکارغوث اعظم |
| تیرا گدائے در ہوں میں مانتا برا ہوں |
| دامن کو میرے بھر دو سرکار غوث اعظم |
| اختر رضا ہیں مرشد ان سے ہوا ہوں تیرا |
| اب مجھ کو اپنا کرلو سرکار غوث اعظم |
| بیتاب دل ہے میرا بے چین ہو گیا ہوں |
| دستِ تسلی دھر دو سرکار غوث اعظم |
| عصیاں میں میں پھنسا ہوں خطرے میں میں گھرا ہوں |
| ان سے مجھے حصر دو سرکار غوث اعظم |
| چمکا دے جو نصیبا ایسی کوئی دعا دو |
| بے کاری سے مفر دو سرکار غوث اعظم |
| بہتر کلام ہو اب کچھ ایسا رنگ دے دو |
| اب نطق میں اثر دو سرکار غوث اعظم |
| افکار کھو گئے سب ظلمت کی آندھیوں میں |
| بارِ دگر نظر دو سرکار غوث اعظم |
| کتا مجھے بنا لو بس ڈیوڑھی کا اپنے |
| بس غیر سے مفر دو سرکار غوث اعظم |
| بے شک ہوں میں نکما کس کام کا نہیں ہوں |
| اب حکمتوں سے بھر دو سرکار غوث اعظم |
| یہ ہجر کا ہے مارا ذیشان بے سہارا |
| اب کوچے میں ہی گھر دو سرکار غوث اعظم |
معلومات