تعریف ہر طرح کی تیرے لئے خدایا
ہے تو ہی سب کا خالق تیرا کرم ہے چھایا
تیرے رحم کی کوئی تمثیل نہ بیاں ہے
نہ انتہا ہے کوئی تو اتنا مہرباں ہے
حاکم ہے تو اکیلا بندے ہیں تیرے ہم سب
ہے بادشاہ تو ہی روز جزا کا یا رب
تیری ہی بندگی ہم کرتے ہیں اور کریں ہم
تجھ سے ہی یا الٰہی نصرت کا دم بھریں ہم
ہم کو ہے کیا ضرورت کوئی اور راستے کی
دے دے ہمیں ہدایت تو سیدھے راستے کی
رستہ انھیں کا یا رب جن پر انعام آیا
حاصل ہوا ہے جن کو تیرے کرم کا سایہ
نازل ہوا نہ جن پر تیرا غضب خدایا
بھٹکے نہیں کبھی جو تری راہ سے خدایا

0
35