اے میرے نبیؐ مُجھ کو اپنا ہی بَنا لینا
دیوانہ میں تیرا ہوں کملی میں چُھپا لینا
تیرے ہی وَسیلے سے مِلتا ہے خُدا سب کو
مِل جائے وَسیلہ پھر اوروں سے کیا لینا
ہر وقت جہاں عاشِق مخمور ہی رہتے ہیں
دربارِ رِسالت میں مُجھ کو بھی بُلا لینا
مولا نے فَتَرْضٰی کا وَعدہ ہے کیا تُم سے
دے کر یہ حوالہ تم مُجھ کو بھی بَچا لینا
صَدقے میں فَاَوْحٰی کے مُجھ پر یہ کرم کرنا
مَحشَر میں مُجھے اپنے قَدموں میں بِٹھا لینا
میں نے وَرَفَعْنَا کا یُوں حق ہے اَدا کرنا
اِک نعتِ نبیؐ پڑھ کر رَب کو ہے مَنا لینا
اِحسانِ نبیؐ ہم پر کتنا ہے ذرا سوچو
بے لوث شَفاعَت ہے کیا ہم سے صِلہ لینا
فتنوں کے مُقابل میں اِمداد مِری کرنا
اے میرے نبیؐ میری نِسبت کو بچا لینا

31