پیارے نبؐی کی تعلیمات سے جو شخص محبت کرتا ہے
مردِ مومن یہی انساں سے پھر پیار و اخوت کرتا ہے
سرکارؐ کی بعثت سے کفر و باطل کی جڑیں مٹتی ہی گئی
"عالم کو ربیع الاول بھی کیا محوِ مسرت کرتا ہے"
طیبہ کی حقیقی عظمت جب تاریکیاں دل کی مٹا ڈالے
یثرب کی مقدس خاک وہ چومے بندہ عقیدت کرتا ہے
پاتا ہے وہ شرفِ زیارتِ گنبدِ خضریٰ کا اک روز اذن
مخصوص طریقہ سے رب کو منانے کی جو مشقت کرتا ہے
بن جائے صُلْحِ کل کا یہاں بیش نمونہ طلب والوں کے لئے
اخلاقِ کریمؐہ سے غایت اور اٹوٹ جو الفت کرتا ہے
بے سَر و ساماں ہی وہ چل پڑے سوئے مدینہ عشقِ مصطفؐیٰ میں
ایماں سے اپنے قلب میں پیدا کیسے حرارت کرتا ہے
کرے گا سینہ میں کڑھن ہر دم امت کی وہی بندہ ناصؔر
جو دینِ محمؐدی کی سچے جزبہ سے حمیت کرتا ہے

0
60