سارے نبیوں میں خیرالوریؐ ہو
مرحبا، افضل الانبیاؐ ہو
بے کسوں کے تمیں آسرا ہو
جود و بخشش میں بھی ذو العلا ہو
ہے لقب ناتواں کے مسیحا
درد مندوں کے عرض رسا ہو
نور پھیلا ہو آمد سے ہر سو
رحمت عالمیںؐ مرتبہ ہو
رتبہ پایا حبیبؐ خدا کا
قربیت، منزلت میں جدا ہو
پائی معراج میں تھی نجابت
منتہی منزلوں کا سرا ہو
آپؐ کی پیروی سیکھیں ناصؔر
میل سیرت سے کھائے، ادا ہو

0
29