ذلیل کرنا ہے کام انکا
فضول ہے سب کلام انکا
غرض تو کوئی ضرور ہوگی
اسی لیے ہے سلام انکا
خرید پانا بڑا ہے مشکل
بہت زیادہ ہے دام انکا
حسین احساس ابھی تلک ہے
چھڑا تھا کل ذکر شام انکا
عزیز ساتھی چلیں گے ہم بھی
ملے  تو پہلے پیام انکا
اچھل رہے تھے جو خوب ازہر
ہوا ہےقصہ ​​تمام انکا

70