جو مانگا جائے وہ پورا نشاں نہیں ہوتا
شکوک دل میں ہوں گر حق عیاں نہیں ہوتا
کسی کی یاد جو دل کی زمیں میں گڑ جائے
پھر اس سے بڑھ کے کوئی آسماں نہیں ہوتا
تجھے وہ چاہے محبّت سے آ کے ملتا ہو
ہر ایک شخص ترا رازداں نہیں ہوتا
وہ ایک لمحہ جو قربِ خدا میں گزرا ہو
تمام عمر کا ویسا سماں نہیں ہوتا
چراغِ عشق جلانا تو سہل ہے لیکن
ہوا کے سامنے دل بے اماں نہیں ہوتا
نظر میں جس کے محبت کا نور ہو روشن
وہ شخص خود سے کبھی بدگماں نہیں ہوتا
خود اپنی ذات سے آگے بھی دیکھنا سیکھو
فقط وجود ہی سارا جہاں نہیں ہوتا
کبھی تو عشق میں مٹ کر بھی دیکھنا طارق
کوئی بھی عشق فقط رائیگاں نہیں ہوتا

0
10