| ہوا ہے شاہ پریشان، تم ڈٹے رہنا |
| مٹاۓ کیا تمہیں زندان! تم ڈٹے رہنا |
| بلا سے سر ہو قلم کوئی ڈر نہیں ہے کہ ہم |
| تمہارے ساتھ ہیں عمران تم ڈٹے رہنا |
| رہیں گے منکرِ دولت رہیں گے منکرِ شاہ |
| ہے یہ صدا، مرے کپتان! تم ڈٹے رہنا |
| نظام و عہدِ زیاں میں ہواۓ شوق بضد |
| نہیں اگرچہ یہ آسان تم ڈٹے رہنا |
| وفورِ سازِ جنوں ہے شکستِ زُعم کہ یہ |
| سمجھتے ہیں تمہیں آسان! تم ڈٹے رہنا |
معلومات