وراثت کی زنجیر بھاری نہیں
کہ اب ہم کو رسموں کی یاری نہیں
تماشائی بن کر کھڑے ہیں سبھی
یہ بستی ہے یا کوئی مردہ زمیں؟
سوالوں کے تیشے چلائے ہیں جب
روایت کی چوکھٹ بچے گی کہیں؟
جھکی تھی جو کل تک درِ غیر پر
اٹھائی ہے اب ہم نے اپنی جبیں
گرا کر پرانے یہ کھنڈر سبھی
بسانا ہے شاہدؔ نرالا یقیں!

0
4