درد کیسا اذیتیں کیسی
تُو نہیں تو شکایتیں کیسی
اک نہ بولے تو دوسرا بھی چپ
بن گئی ہیں روایتیں کیسی
ہم سے مطلب تو سب ہمارے ہیں
عشق کیسا محبتیں کیسی
ڈوبتے وقت چھوڑنے والے
دوست کیسے رفاقتیں کیسی
سوچ تو تیرے ہجر میں میرا
حال کیا ہے، طبیعتیں کیسی
جس سے ملنا اسی کا ہو جانا
ہیں جوانی کی عادتیں کیسی

0
89