ہم پہ انگلی اٹھاتے ہوئے لوگ |
خود کو نیچا دکھاتے ہوئے لوگ |
ہم پہ تہمت لگاتے ہیں اکثر |
اپنا چہرہ چھپاتے ہوئے لوگ |
دل کے خانوں میں زہراب بھر کر |
دوستانے نبھاتے ہوئے لوگ |
جن کو اپنا سمجھتے تھے قرنی |
وہ ہیں خنجر اٹھاتے ہوئے لوگ |
تھے مخالف کی پہلی صفوں میں |
اب یہ مرہم لگاتے ہوئے لوگ |
معلومات