اداس شاخوں سے زرد پتے
زمیں کے دامن پہ گر رہے ہیں
زمیں سے اپنی لپیٹ چادر
یہ سرد موسم بھی جا رہا ہے
وصال رت میں دکھوں کا دامن
پکڑ پکڑ کر میں تھک چکا ہوں
اگر جو ممکن ہو تم سے جاناں
تو پہلی فرصت میں لوٹ آنا
ہاں پہلی فرصت میں لوٹ آنا

0
181