خزانہ ہے نوری یہ الفت نبی کی
کرے دل فروزاں یہ چاہت نبی کی
اگر باغِ جنت ارادہ ہے ٹھہرا
بتائے جو رستہ ہے سیرت نبی کی
خدا سے نبی پر درود آئیں ہر دم
حسیں نغمے ہستی کے مدحت نبی کی
نبی میرے سرور حبیبِ خدا ہیں
عطائے خدا ہم پہ رحمت نبی کی
ذکر سے نبی کے یہ آفاق گونجیں
دکھائے خدا یوں ہے عزت نبی کی
خدا نے ہے دیکھا عیاں حسن اُن کا
چھپائی ہے پردوں نے صورت نبی کی
اے محمود ڈنکے عُلیٰ ہیں نبی کے
بلندی کو چمکائے رفعت نبی کی

0
1
6
اس نعت شریف کا مرکزی پیغام یہ ہے کہ:
رسول اللہ ﷺ کی محبت دل کا نور ہے
اُنؐ کی سیرت جنت کا راستہ ہے
اُنؐ کی مدحت کائنات کا حسین نغمہ ہے
وہؐ سراپا رحمت ہیں
اُنؐ کا ذکر اللہ نے بلند کیا ہے
اُنؐ کا جمال ایک الٰہی راز ہے
اور اُنؐ کی رفعت تمام مخلوق سے بلند ہے۔

0