وہ سب کو شاد کرتے ہیں |
ہمیں ناشاد کرتے ہیں |
مرا دل ویراں کر کے اب |
کسے آباد کرتے ہیں؟ |
بچاتے جتنا دامن ہیں |
ہم اتنا یاد کرتے ہیں |
نظر بھر دیکھتے ہیں وہ |
سکوں برباد کرتے ہیں |
جہاں گم جاتے ہیں ہم پھر |
وہ زُلف آزاد کرتے ہیں |
ہُوا پارینہ قِصہ وصل |
مِؔہر فریاد کرتے ہیں |
-------٭٭٭------- |
معلومات