لقب جن کا امی محمدؐ ہیں آپؐ
رسولوں کے سردار احمدؐ ہیں آپؐ
مدینہ جو مرکز ہے اسلام کا بھی
زیارت کی جا، سبز گنبد ہیں آپؐ
قمر، شمس، دھرتی، فلک کیا ستارے
تماموں کی خلقت کا مقصد ہیں آپؐ
فرشتہ نہ پہنچے وہاں تک رسائی
بڑی اونچی و اعلیٰ جو مسند ہیں آپؐ
نہیں کوئی ہمسر ہوا رتبہ میں بھی
ازل تا ابد ذاتِ سرمد ہیں آپؐ
گوارہ نہیں گستاخی شان میں ہیں
عزیزِ جاں، پیارے بھی بے حد ہیں آپؐ
ہیں صلِ علیٰ لب پہ ناصؔر ہمیشہ
جن و انس، نبیوں کے مرشد ہیں آپؐ

0
97