| مرید بیچے مزار بیچا جو بچ گیا تو ثواب بیچا |
| عجب مداری ہیں پیر میرے جو بچ گیا تو عذاب بیچا |
| سیاہی بیچی جو تختیوں کی تو ٹاٹ چوکھٹ سکول بیچا |
| حروف بیچے علوم بیچے جو بچ گیا تو نصاب بیچا |
| معلموں کو فروخت کر کے معلمی کا شعور بیچا |
| فنون گر جو گلی میں آئے تو نام افضل کتاب بیچا |
| ادا کو بیچا صدا کو بیچا پھر اپنی اپنی رضا کو بیچا |
| بیاض بیچی قصیدہ بیچا جو بچ گیا تو خطاب بیچا |
| ادیب چھانٹے سخن گروں نے غزل کو بامِ عروج بیچا |
| ادب کو دفنایا دے کے پھانسی پھر ، قبر پہ رکھا گلاب بیچا |
معلومات