| باغ میں ہرنی ایک پڑی تھی |
| مُنھ میں گھاس کی خشک لڑی تھی |
| کالو بندر بھاگ کے آیا |
| خاص وہ ایک پیام تھا لایا |
| اچھی ہرنی ، پیاری ہرنی |
| دیر ذرا اِک پل نہیں کرنی |
| ایک جگہ پر گھاس ہری ہے |
| پھول اور کلیوں سے وہ بھری ہے |
| مل کر ساتھ وہاں ہے رہنا |
| کہتا ہوں میں تجھ کو بہنا |
| خیر! وہاں اِک سال رہیں گے |
| دونوں ہی خوش حال رہیں گے |
| سال کے بعد یہاں کا چارا |
| ہو جائے گا تازہ سارا |
| واپس اک دن آئیں گے ہم |
| گیت خوشی کے گائیں گے ہم |
معلومات