تیرے "کن" سے بنا ہے جہاں اے خدا
یہ زمیں اے خدا ، آسماں اے خدا
مَیں بھی اک پھول ہوں اس گلستان کا
مجھ پہ چشمِ کرم ، مہرباں اے خدا
خوب کرتا رہوں تیری حمد و ثنا
عشق تیرا ہو مجھ مِیں رواں اے خدا
روضہء پاک کی ہو زیارت عطا
مجھ پہ کر دے کرم جاوداں اے خدا
میری قسمت میں ہو مصطفے کا نگر
بس وہاں ہو مرا آشیاں اے خدا
تیری رحمت میں ہر وقت جیتا رہوں
ہر گھڑی میں رہوں کامراں اے خدا

0
17