رنگ و خوشبو کی شاعرہ پروین شاکر کے نام
زّباں تھی جسکی شاعری
وجود جسکا شاعری
جو حرّف حرف شاعری
جو لفظ لفظ شاعری
وہ ماہرِ سخنوری
تھی ہر ادا میں ساحری
وہ دلربا وہ دلبری
تھی تتلیوں سے عاشقی
وہ تشنگی میں عاجزی
مورت کوئ ہو سادگی
تھے حرف جسکے آتشی
شگفتگی تھی پیرہن
وہ شیرنی وہ خوش سخن
وہ چاھ جسکی تھی وفا
سہتی بھی تو کیسے جفا
وہ نین جیسے ہوں خفا
تھی یاس میں ڈوبی ہوئ
وہ الفتوں کی شاعری
وہ مسکراہٹیں تری
ڈھونڈیں شباہتیں تری
وہ شاعرہ وہ ساحرہ
وہ خود کلام ماہ تمام
پروین وہ کہیں کھوگئ
شاعره و لکھاری
حمیرا قریشی

468