بڑی مشکل آسان کر لی گئی ہے
تمنا ہی ہلکان کر لی گئی ہے
محبت کے جذبوں کا یہ ہے نتیجہ
شناساں وہ انجان کر لی گئی ہے
کہا اس کا مانا غلط بھی ہے ہم نے
انا اپنی قربان کر لی گئی ہے
جو نفرت کے بدلے میں کی ہے محبت
تو حیرت بھی حیران کر لی گئی ہے
نا ممکن کو ممکن بناتے بناتے
گلی دل کی سنسان کر لی گئی ہے
حیات محبت جو کچھ دن ملی تھی
تمنا میں ویران کر لی گئی ہے
GMKHAN

16