ہو آلِ نبی ﷺ یا حاجی علی
اب کر دو غنی یا حاجی علی
سائل یہ ترے در پر ہے کھڑا
بگڑی ہو بنی یا حاجی علی
ہے شان تری ارفع اعلی
تم رب کے ولی یا حاجی علی
خالی ہی کبھی لوٹا نہ کوئی
ہو ایسے سخی یا حاجی علی
ہوں نور رضا کا میں واللہ
بخشش ہو مری یا حاجی علی
ہے نور کی تم سے یہ ہی دعا
پھر کر لو ولی یا حاجی علی

74