| امتحاں حب کا لیا جا سکتا ہے |
| درد پر مرہم رکھا جا سکتا ہے |
| ہچکچاہٹ کیسی ہے یہ رہن میں |
| سعی سے لیکن ہٹایا جا سکتا ہے |
| ہو میسر منزل چاہت کی جب |
| راحتوں سے دل بھرا جا سکتا ہے |
| بھول جائے کیوں جفاؤں کو بھلا |
| چپ مگر کس سے رہا جا سکتا ہے |
| باقی کچھ آرام بھی ہے پہلے سا |
| غم کو بھی کیسے دبایا جا سکتا ہے |
| آئیں گر ناصر ڈگر مشکل بڑی |
| ایک موقع اور دیا جا سکتا ہے |
معلومات