| مل کر بھی جب دل نہ ملیں تو لمبی چوڑی باتیں کیوں |
| جب ہم رنگ ہے خون تو اتنی اہم ہوئی ہیں ذاتیں کیوں |
| دن ان کی یادوں میں گزرے حسن کا جلوہ آنکھوں میں |
| خواب میں وہ آ جائیں تو ہم جاگ کے کاٹیں راتیں کیوں |
| عشق جنوں ہے پھر بھی غالب کیوں رہتا ہے جیون بھر |
| عقل نے جب بھی دھاوا بولا دل سے کھائیں ماتیں کیوں |
| لاکھ چھپاؤ عشق محبّت ظاہر ہو کر رہتے ہیں |
| کہتے ہو چاہا ہی نہیں پھر اشکوں کی برساتیں کیوں |
| صبر کا پھل شیریں جو نہیں تو کیسے آئیں روز فقیر |
| گھنٹوں بیٹھ کے در پر پھر وہ سن لیں یوں صلوٰ تیں کیوں |
| کچھ تو اس میں خاص بھی ہو گا اس کی اتنی قیمت ہے |
| سونے سے ارزاں ہوتی ہیں ورنہ ساری دھاتیں کیوں |
| سو چو حسد کی آگ میں سارے حاسد کیونکر جلتے ہیں |
| اور ہمارے ہر گھر میں ہیں شادی کی باراتیں کیوں |
| یہ قانون ہوا ہے رائج طارق نئے زمانے میں |
| حسن کا جلوہ عاقل دیکھیں مجنوں کھائیں لاتیں کیوں |
معلومات