ہے اک حسین خوابِ وفا عین شین قاف
ہر دردِ دل کی بس ہے دوا عین شین قاف
اظہارِ عشق اس نے کیا ہے جو روبرو
بے انتہا مجھے بھی ہوا عین شین قاف
ہر وقت تیری یاد میں کھویا ہوا ہوں میں
مجھ کو نواز اپنا ذرا عین شین قاف
پھر میں رہا نہ "کاف الف میم" کا کوئی
مجھ سے جب آپ نے ہے کیا عین شین قاف
پہلی اور آخری ہو محبت مرے لیے
کرتا رہوں گا تم سے سدا عین شین قاف
ملتا ہے چین، تیری جو تصویر دیکھ لوں
یادوں سے تیری ایسے ہوا عین شین قاف
رب پر یقین رکھ، نہ ہو رہبر اداس تُو
اک دن تجھے ملے گا تِرا عین شین قاف

295