کشور کشائے دو سریٰ دل جانِ من مختارِ ما
یا مصطفیٰ یا مصطفیٰ صلے علیٰ صلے علیٰ
تو رحمتِ دونوں جہاں اے سرورِ کون و مکاں
اے راحتِ قلب و نظر مولائے من یا سیدا
بے شک خلق میں خاص ہیں خالق کے سارے انبیا
اللہ نے تجھ کو جن لیا خاصوں میں اپنا دلربا
پھر خاص تجھ کو کر لیا عینی شہادت کے لئے
کس کی گواہی کون ہے شاہد ہوا قصرِ دنیٰ
آئی وحی قرآن میں جو خاص ہے حکمِ خدا
پیغام دیں جبار کا پیارے نبی نورِ ہدیٰ
کن سے وجودِ دو سریٰ پیدا خدا نے ہی کیا
ہیں وجہہ کن سرکارِ ما تخلیق حق کا مدعا
جو خبریں دینے آپ کی آئے جہاں میں انبیا
سب نے فصاحت سے کہا بعد از خدا ہیں مصطفیٰ
الطافِ قادر مومنو پیارے حبیبِ کبریا
محمود جن کے دان نے خارا کو موتی کر دیا

22