آشُفتہ ہمیں کسی نے کیا تو ہو گا
الزام تمہیں سب نے دیا تو ہو گا
وہ بھول گئے ہوں گے مجھے بالاخر
افسوس مگر بھول پے کیا تو ہو گا
بے وجہ نہیں ہے یہ برسات رواں
کچھ تلخ سا گھونٹ پھر پیا تو ہو گا
کیا سنگ سے بھی سخت ہو سکتا ہے دل
کوشش نے اثر میری بھی کیا تو ہو گا
لب لہو ہیں کیوں مِؔہر، زرا پوچھو تو
احمر لبوں کا جام پیا تو ہو گا
----------٭٭٭------

6
159
اچھی کاوش!?
تیسرے شعر کی تشریح کر دیں?

0
عاصم صاحب توجہ کے لیے ممنون ہوں آپکی۔
تیسرے شعر میں
بے بسی کی تصویر کشی کی گئی ہے
کوئی تلخی پیش آئی جس پر آہ و بکا کی بجائے صبر کا گھونٹ پی کر صرف آنسوؤں کی برسات جاری ہے

اللہ آپ کا اقبال بلند کرے

جی بہتر!
لیکن غور کریں کیا آپ شعر میں یہ بات پوری کہہ پائیں ہیں؟?

0
آپ اپنا زاویہ نظر بیان کیجئے
میں اسے بہتر بنانے کی کوشش کروں گا

خوش رہیں آپ سدا

خوش رہیں سب سدا آمین?❣️

0
آمین!

0