| منظرِ دستار بندی کتنا عالی شان ہے |
| بزم میں دیکھو دَرخشندہ ہر اک انسان ہے |
| آخرت میں اس کے سر پر تاج رکھا جاۓ گا |
| جس کا بھی بیٹا یہاں پر حافظِ قرآن ہے |
| ایک حافظ خلد میں لے جا ۓ گا دس لوگوں کو |
| آمنہ کے لال کا یارو یہی فرمان ہے |
| دنیا والوں تم نہ حافظ کو کبھی سمجھو حقیر |
| در حقیقت پیارے آقا کا یہی مہمان ہے |
| آگ دوزخ کی جلا سکتی نہیں ہر گز اسے |
| دوستو جس کے بھی سینے میں بسا قرآن ہے |
| حافظوں سے بڑھ کے اس دنیا میں کوئی بھی نہیں |
| ان کا رتبہ اعلیٰ ہے یونسؔ مرا ایمان ہے |
معلومات